ایرانی جوہری بم کا ہوا عالمی جوہری توانائی کے ادارے (IAEA)کے مطابق ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کیلئے یورینیم کی افزدوگی کی شرغ تیز کردی ہے۔ آئی اے ای اے نے
ایرانی جوہری بم کا ہوا
عالمی جوہری توانائی کے ادارے (IAEA)کے مطابق ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کیلئے یورینیم کی افزدوگی کی شرغ تیز کردی ہے۔ آئی اے ای اے نے 5 دسمبر کو بتایا کہ ایران اب جو یورہینم فلورائیڈ گیس استعمال کررہا ہے اسکی افزودگی 20 فیصد ہے، چند ماہ پہلے تک اس ایندھن کی افزودگی 5 فیصد تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ہے قم کے پہاڑوں میں قائم فردو پلانٹ میں افرزودگی اب 60 فیصد اور ماہانہ پیداوار 44 کلوگرام ہوگئی ہے جبکہ IEAEکی گزشتہ رپورٹ کے مطابق یہ حجم 6 کلوگرام ماہانہ تھا۔ جوہری ہتھیار بنانے کیلئے 90 فیصد افزودہ یورینیم درکار ہے۔
حوالہ: رائٹرز، بلومبرگ، Ynet, AP, CNN
اگر IAEAکی یہ رپورٹ درست ہے تو اس سے نیتھن یاہو کا وہ ‘غیرسرکاری’ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے جسکے مطابق اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کے دوران انکے ‘خفیہ’ جوہری پلانٹ کو تباہ کردیا تھا
#IAEA
#iran
#nuclearweapons
#TeamPakistanCyberForce