*فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر عمران خان کی خواتین کو ’بوسہ‘ دینے کی ویڈیو جعلی نکلی*
*فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر عمران خان کی خواتین کو ’بوسہ‘ دینے کی ویڈیو جعلی نکلی*
3 دسمبر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بعض صارفین نے بانی پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں عمران خان مبینہ طور پر دو خواتین کو ’بوسہ‘ دے رہے ہیں، تاہم یہ ویڈیو جھوٹی ہے اور اے آئی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تخلیق کی گئی ہے۔
ایکس پر 3 دسمبر کو شیئر کی گئی ویڈیو میں بعض صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان دو خواتین کو بوسہ دے رہے ہیں، تاہم یہ وڈیو 28 اکتوبر 1990 کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ تو مطلوبہ الفاظ کی تلاش اور نہ ہی ریورس امیج سرچ میں مبینہ مناظر کے بارے میں کوئی ملکی یا بین الاقوامی خبر یا ویڈیوز یا یہاں تک کہ ایسا کوئی منظر سامنے نہیں آیا جس میں عمران خان کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہو۔
اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ ویڈیوز اصلی نہیں ہیں اور ان کے ساتھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کی گئی ہے کیونکہ اگر ویڈیو حقیقی ہوتی تو عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے بہت پہلے ہی استعمال کر لیتے۔
عمران اور گیسلین میکسویل کے درمیان یہ ملاقات 34 سال قبل 1990 میں ہوئی تھی اور اب تک ان کی بات چیت کی کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا ویڈیو کلپ اے آئی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے کیونکہ ایسی ٹیکنالوجی اب موجود ہے جہاں تصاویر کو مختصر ویڈیو کلپس تیار کرنے کے لیے اے آئی سافٹ ویئر میں فیڈ کیا جاسکتا ہے۔