*ہینڈ آؤٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی* پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ماہ میں 4 ہزار لٹر غیر معیاری دودھ،82 کلو چائنہ نمک،34 کلو ناقص پتی،17 لٹر آئل تلف کیا گیا،نومبر میں 1600 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی
*ہینڈ آؤٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی*
پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ماہ میں 4 ہزار لٹر غیر معیاری دودھ،82 کلو چائنہ نمک،34 کلو ناقص پتی،17 لٹر آئل تلف کیا گیا،نومبر میں 1600 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 118 فوڈ یونٹس کو 11 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
بہاولنگر 7 دسمبر:ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولنگر میں سینکڑوں فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 4 فوڈ بزنس کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔ہزاروں کلو گرام ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔