میلسی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن حد تک کوشش کی جارہی ہے۔ عرصہ دراز سے نامکمل سڑکیں اپنی نگرانی میں بنوائیں۔ اے سی میلسی۔
میلسی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن حد تک کوشش کی جارہی ہے۔ عرصہ دراز سے نامکمل سڑکیں اپنی نگرانی میں بنوائیں۔ اے سی میلسی۔
میلسی۔(محمدمختارسولگی) میلسی شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک کوشش کی جا رہی ہے ۔اس کام کے لیے میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہا ہوں، اور وقتاً فوقتاً شہر کے تمام اہم مقامات پر وزٹ کر کے وہاں کے مسائل معلوم کر کے ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہا ہوں۔ خصوصاً ملتان روڈ،کالونی روڈ،ریلوے پارک وغیرہ جو عرصہ دراز سے نامکمل تھے کو، شہریوں کے مفاد کیلئے اپنی نگرانی میں مکمل کروائے۔ صفائی کی صورتِ حال کو بہتر کروایا اور شہریوں کے مطالبے پر قبرستان کے ساتھ کوڑا کرکٹ جمع کرنیکے لئے قائم عارضی کلشن سنٹر تبدیل کرواکر قبرستان کی جگہ کو صاف ستھرا کروایا۔
اب ملتان روڈ ، کالونی روڈ سمیت شہر کی سڑکوں پر مزید ترقیاتی کام کروا کر پودے وغیرہ لگوانے کا پروگرام ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد پڑھیار نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میلسی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکامت کی طرف سے اپنی چھت اپنا گھر سکیم تاحال جاری ہے اور اسکے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد پڑھیار نے مزید کہا کہ کوشش ہے ، جلد از جلد میلسی شہر کو ایک خوبصورت شہر بنتا ہوا دیکھ سکوں۔
ملاقات میں تحصیل پریس کلب کے سی ای او مدثر حسین، صدر محمد حسنین شیخ ، اور محمدمختارسولگی ،حافظ محمد فیاض، ولی محمدخان شیروانی ، محمدافسرخان ، شیخ عمروقاص ودیگر موجود تھے۔