October 29, 2026

پنجاب بھر کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

20241204_202422

پنجاب بھر کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں

ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اساتذہ، طلبا اور نان ٹیچنگ اسٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے

اسٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیچ لگائیں گے

سب نیوی بلیو جرسی اور طلبا یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا

ہر کلاس کا سی آر ہو گا، سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے

طلبا رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبا اور مضمون کا خانہ ہو گا

پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے،طلباکے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ چیک ہو گی

اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی