سکھر سندھ ۔۔ بیورو چیف ۔۔۔۔ سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز۔۔۔ *انا لله وانا إليه راجعون* *آج یکم جمادی الثانی 1446ھجری بمطابق 6/دسمبر 2024* *تاریخ اسلام بلکہ تاریخ انسانیت میں آج سے
سکھر سندھ ۔۔
بیورو چیف ۔۔۔۔
سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز۔۔۔
*انا لله وانا إليه راجعون*
*آج یکم جمادی الثانی 1446ھجری بمطابق 6/دسمبر 2024*
*تاریخ اسلام بلکہ تاریخ انسانیت میں آج سے 1435/سال پہلے ھونے والا ظلم جس پر آج تک امت مسلمہ نے لب کشائی کو جائز نہیں سمجھا آخر کیوں ۔۔۔۔۔؟*
*لمحہ فکریہ*
*3/جمادی الثانی سن 11 ہجری روز شہادت بنت رسول ثقلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمحضرت سیدہ فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا*
*تمام اھل فکر کو دعوت فکر*
*محمد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم کا کلمہ پڑھنے والو!*
*عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہلانے والوں*
*بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدہ فاطمة الزهراء سلام الله عليه*
*کی تاریخ سوانح اور ان پر ھونے والے مظالم کی تمام تر روایات و احادیث کتب اھل سنت میں ھونے کے باوجود ھمارے اھل سنت دوست اس حقیقت سے ناواقف کیوں ۔۔۔۔۔؟*
*حضرت سیدہ زھراء سلام اللہ علیہا کے بارے میں لوگوں کو کیوں نہیں بتایا گیا ۔۔۔۔۔؟*
*کیوں عام عوام کو ایسے دردناک واقعات سے جان بوجھ کر بے خبر رکھا گیا ۔۔۔۔۔؟*
*توفیق ملے تو سوچنا ضرور*
آپ نے کبھی سوچا کہ امام حسن علیہ السلام اور امام حسين علیہ السلام کی پانچ چھ سال کی عمر تک تو واقعات ملتے ھیں مگر اس کے بعد تاریخ میں ان کا ذکر صرف تب ھوا جب ان کی شہادت ھوئی۔۔۔۔۔؟
کئی نامور اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم *مثل حضرت سلمان فارسی(رض)* کہ جس کے بارے میں نبیؐ کریم نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ھو اھل فارس وھاں پہنچ جائیں۔
*حضرت أبو ذر(رض)* کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔
*حضرت مقداد (رض)* جن کی جنت مشتاق ھے۔
*حضرت ایوب انصاری رضی اللہ* جو نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ میں اس طرح میزبان تھے۔
جب تمام اھل مدینہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میزبانی کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا میری ناقہ جس دروازے پر رکے گی میں اسی کے ھاں ٹھہروں گا
*حضرت جابرؓ بن عبداللہ انصاری* جو نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے کر ان کی پانچویں نسل حضرت امام محمد باقر علیہ السلام تک حیات رھے۔
*حضرت عمار یاسر(رض)* جن کی شان میں آیات نازل ھوئیں۔ جن کے والدین کی قربانیوں کو اسلام کبھی فراموش نہیں کر سکتا
*حضرت بلالؓ حبشی* جو موذنِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
تاریخ ان کے بارے میں مکمل خاموش نظر آتی ھے۔ کیوں ۔۔۔۔؟
ایسا لگتا ھے کہ جیسے وفات نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد وہ اس دنیا سے غائب رھے اور بس شہادت یا وفات کے وقت دنیا میں کچھ دیر کے لئے آئے۔
آخر کہیں تو کچھ غلط ھوا ھے کہ ان شخصیات کا ذکر کرنا عیب سمجھا گیا۔…..¡
دوسری طرف جو افراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے سال دو سال قبل مسلمان ھوئے,ان کی سوانح عمری سے تاریخ بھری نظر آتی ھے۔
نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد ایسا کیا ھوا کہ ان کی آلؑ اور بہت سے وفادار اصحاب کو تاریخ نے مکمل طور نظرانداز کر دیا۔ کیوں۔۔۔۔۔؟
کہاں کچھ غلط ھوا کہ نبیؐ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد ان کی آلؑ کے کسی بھی فرد کی طبعی وفات نہ ھوئی۔۔۔۔۔۔؟
*تمام قتل ھوئے اور قاتل بھی وہ جو ان کے جد امجد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلمہ پڑھتے نہیں تھکتے تھے*۔
*آج چودہ صدیاں بعد بھی ھم جانتے ھیں کہ حسنؑ و حسينؑ علیہما السلام جنت کے سردار ھیں*۔
*ایسا کیا ھوا کہ جنت کے طلب گاروں نے سرداروں کو انتہائی اذیت کے ساتھ قتل کر دیا۔۔۔۔؟*
مورخ نے آخر ان تمام ھستیوں کو اتنا غیر اھم کیسے سمجھا کہ تاریخِ اسلام میں ان کا حصہ ایک صحابی جتنا بھی نہیں رکھا۔۔۔۔۔۔؟
*جس کی واضع دلیل ھمارے اھل سنت بھائیوں کا رویہ اور ان کی رغبت ھے جس میں انہوں نے کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام اور اصحاب خاص سے کبھی کوئی حدیث یا روایت سننے کو نہیں ملے گی کیوں ۔۔۔۔۔؟*
*کلمہ گو دوستو*
*کربلا اچانک نہیں ھوئی*۔
*خاندان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک طویل نفرت تھی جو دلوں میں پنپ رھی تھی*۔
جوں جوں وقت گزرتا گیا,نفرت بڑھتی رھی اور ھر ھستی کے بعد دوسری ھستی پر پہلے سے زیادہ ظلم ھوتا نظر آیا۔
اتنی نفرت کہ اس مقدس گھرانے کی مطہرات پردہ داروں پر ظلم کرنے سے بھی نہ گریز نہ کیا گیا
*خدا را ایک کلمہ گو کی حیثیت سے سوچیں ضرور*
چھ ماہ کے بچے کا سر کاٹنا بھی ثواب سمجھا گیا حالانکہ بدترین دشمن کے چھ ماہ کے بچے سے بھی کوئی دشمنی کا بدلہ لینے کا نہیں سوچتا۔
دشمن کے بچوں اور مستورات کے بارے میں کیا حکم شریعت ھے ھمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں نے اسرائیل جیسے ظالم اور سفاک دشمن کے بچوں اور مستورات کے رکھے گئے رویہ سے ثابت کیا ھے کہ ھم *محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* کا کلمہ پڑھنے والے ھیں اور یہ ھمارے دین محمدی ص کا کردار ھے
*لیکن مسلمانو ۔۔۔! اسی محمد رسول ص کی اولاد بچوں اور مستورات کے ساتھ کیا سلوک کیا ۔۔۔۔؟*
امت نے تو آلؑ رسولؐ پر ظلم کیا ھی تھا مگر مورخین نے ان سے کہیں زیادہ ظلم کیا کہ جن کے فضائل تھے,انہیں چھپایا جبکہ ان کے دشمنوں کے فضائل سے کتابیں سیاہ کیں۔
*کیوں ۔۔۔۔۔۔؟*
*اس سوال کا جواب ضرور تلاش کرنا تاکہ روز قیامت اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کر لیا کہ اللہ تعالیٰ نے تو میرے اھل بیت ع کے ساتھ قرآن پاک میں حکم مودت۔
*ذَٰلِكَ ٱلَّذِى يُبَشِّرُ ٱللَّهُ عِبَادَهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ ۗ قُل لَّآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا ٱلْمَوَدَّةَ فِى ٱلْقُرْبَىٰ ۗ وَمَن يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهُۥ فِيهَا حُسْنًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ شَكُورٌ*
42-Ash-Shura : 23
*تو کیا جواب دو گے ۔۔۔۔۔؟*
*ھم ان شاءاللہ تعالیٰ جب تک زندہ ھیں اپنے اھل سنت دوستوں کے ساتھ حق دوستی نبھاتے ھوئے انہیں بار بار یہ مظالم تاریخی حوالوں کے ساتھ یاد دلاتے رھیں گے تاکہ بروز قیامت کوئی دوست ھم سے حق دوستی کے حوالے سے یہ شکوہ نہ کرے کہ ھم نے ایک اچھا دوست ھونے کی حیثیت سے انہیں ان تاریخی چھپائے گئے حقائق سے آگاہ کیوں نہیں کیا ۔۔۔۔؟*
*اس لئے تمام دوستوں سے التماس ھے کہ جہاں دنیا داری کیلئے اتنی تگ و دو اور سوچ بچار کی جاتی ھے وھیں ایک لمحے کیلئے اپنے آقا و سردار شافع روز جزا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اھل بیت علیھم السلام کے بارے میں بھی چند لمحے وقف کر دیں شکریہ والسلام*