October 29, 2026

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ کنال کالونی ہائی سکول بہاولنگر کا دورہ کیا،

20241204_202422

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ کنال کالونی ہائی سکول بہاولنگر کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پودے لگانے کی کی ہدایت کی۔
انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طلبہ کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز شجر کاری کے حوالے سے پودے سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون چائلڈ پروٹیکشن کا بھی دورہ کیا