October 29, 2026

بہاولنگر ( )کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژنل ٹیبل ٹینس میچز میں بہاولنگر فاتح ، دوسری پوزیشن بھی بہاولنگر کے حصے میں آئی تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سطح پر کھیلتا پنجاب گیمز میں دیگر کھیلوں کی طرح طلباء وطالبات نے بڑی

20241204_202422

بہاولنگر ( )کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژنل ٹیبل ٹینس میچز میں بہاولنگر فاتح ، دوسری پوزیشن بھی بہاولنگر کے حصے میں آئی تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سطح پر کھیلتا پنجاب گیمز میں دیگر کھیلوں کی طرح طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ٹیبل ٹینس مقابلوں میں بہاولنگر کی ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں فائنل میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان تھے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید ، تحصیل سپورٹس آفیسر ہارون آباد عمران قریشی ،سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد شاہ ، بہاولنگر ٹیبل ٹینس کوچ اسد اللہ سلیم ودیگر موجود تھے کمشنر بہاولپور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کھیلتا پنجاب گیمز نوجوانوں میں بیداری ، جذبہ اور ہمت پیدا کرے گا ، نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا انہوں نے سپورٹس سرگرمیوں پر طلباء وطالبات اور نوجوانوں کی شرکت کو سراہا بہاولنگر ٹیبل ٹینس کوچ اسد اللہ سلیم نے کہا کہ ڈویژن سطح پر فائنل میچ میں بہاولنگر کی ٹیموں کا پہنچنا بہاولنگر کا اعزاز ہے ، کامیاب ٹیم کو منیجمنٹ کی جانب سے 100000جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار انعام دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر کی مٹی نے ٹیبل ٹینس کی دنیا میں نامور کھلاڑی پیدا کئے ، نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے سب کو کھیل کے میدانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولنگر ندیم قیصر اور تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر نے ٹیبل ٹینس ٹیم اور کوچ اسد اللہ سلیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا