*وضو اور تیمم کے مسائل* جمعرات 05 دسمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*وضو اور تیمم کے مسائل*
جمعرات 05 دسمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 15
*وضو سے قبل بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے*
حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “جس نے وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھی اس کا وضو نہیں ہوا۔” (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)
یاد رہے کہ جس کا وضوء نہیں اسکی نماز نہیں(طبرانی)
مسئلہ نمبر 16
*وضو سے قبل نیت کے مروجہ الفاظ سنت سے ثابت نہیں*
مسئلہ نمبر 17
*وضو کا مسنون طریقہ یہ ہے*
حضرت حمران رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے تین مرتبہ اپنے ہاتھ دھوئے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر اپنا منہ تین دفعہ دھویا اس کے بعد اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا اسی طرح بایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا۔ پھر سر کا مسح کیا۔ مسح کے بعد اپنا دایاں پاؤں ٹخنے تک تین مرتبہ دھویا اسی طرح بایاں پاؤں ٹکھنے تک تین مرتبہ دھویا اور پھر فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔( اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 18
*وضو کے اعضا ایک بار یا دو بار یا تین بار دھونے جائز ہیں اس سے زائد دونوں گناہ ہے*
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے ایک ایک مرتبہ اعضاء دھوئے ۔(اسے احمد، بخاری، مسلم ابو داؤد نسائی ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے)۔
حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور دو دو مرتبہ اعضاء دھوئے – (احمد اور بخاری نے روایت کیا ہے )
حضرت عمرو اپنے باپ شعیب سے اور شعیب اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ” ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضوء کا طریقہ دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین تین بار وضو کے اعضاء دھو کر دکھائے اور فرمایا وضو کا یہ طریقہ ہے جس نے اس سے زیادہ مرتبہ دھوئے اس نے برا کیا ذیادتی اور ظلم کیا۔( اسے احمد نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 19
*روزہ نہ ہو تو وضو کرتے وقت ناک میں اچھی طرح سے پانی چڑھانا چاہیے*
مسئلہ نمبر 20
*ہاتھ پاؤں کی انگلیوں اور داڑھی کا خلال کرنا مسنون ہے*
حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “وضو اچھی طرح کر، ہاتھ پاؤں کی انگلیوں میں خلال کر اور اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں پانی اچھی طرح چڑھا ۔(اسے ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے)
حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کرتے ہوئے داڑھی کا خلال کرتے تھے(اسے ترمذی نے روایت کیا)
مسئلہ نمبر 21
*صرف چوتھائی سر کا مسح کرنا سنت سے ثابت نہیں*
مسئلہ نمبر 22
*گردن کا مسح کرنا سنت سے ثابت نہیں*
مسئلہ نمبر 23
*سر کا مساج صرف ایک بار ہے جس کا مسنون طریقہ درج ذیل ہے*
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ تعالی عنہ وضو کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح اس طرح کیا کہ اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لا ئے یعنی پہلے سر کے اگلے حصے سے شروع کیا اور دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے پھر جہاں سے شروع کیا تھا وہیں تک واپس لے ائے۔(اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 24
*سر کے مسح کے ساتھ کانوں کا مسح بھی ضروری ہے*
مسئلہ نمبر 25
*کانوں کے مسح کا مسنون طریقہ یہ ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ وضو کا طریقہ بتاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی شہادت کی دونوں انگلیوں سے کانوں کے اندر اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے دونوں کانوں کے باہر کے حصے کا مسح کیا۔(اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔)
الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے دین کا علم عطا فرما اور اس پر من و عن عمل کرنے والا بنا۔
آمین یا رب العالمین۔
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333