منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)انصاف کی فراہمی ، امن و آمان قائم رکھنا ،جرائم کاخاتمہ میرا مشن ہے : انسپکٹر سیف اللہ حنیف ، SHO تھانہ مدرسہ
منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)انصاف کی فراہمی ، امن و آمان قائم رکھنا ،جرائم کاخاتمہ میرا مشن ہے : انسپکٹر سیف اللہ حنیف ، SHO تھانہ مدرسہ
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے محفوظ پنجاب وژن پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر جناب نصیب اللہ خان کےاحکامات کی روشنی میں تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کئیے جاتے ہیں ، انسپکٹر سیف اللہ حنیف SHO تھانہ مدرسہ کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کرکے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ،اور مشکوک سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کو نظر انداز کرنے کی بجائے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں تاکہ ان عناصر کو فانونی شکنجہ میں جکڑا جاسکے ،دریں اثنا شہریوں نے SHO صاحب کے خوش اخلاق رویہ ، فوری داد رسی اور میرٹ پر فیصلوں کے عمل کو سراہا ہے اور کہا ہے SHO صاحب کے ان اقدامات سے پولیس اور عوام میں قریبی تعاون پیدا ہو رہا ہے اور تھانہ مدرسہ کی حدود سے جرائم کاخاتمہ ہورہا ہے ۔