November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تحصیل آفس میں منعقدہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی سنوائی کی اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، اس

IMG-20241202-WA0718

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تحصیل آفس میں منعقدہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی سنوائی کی اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز، تحصیلدار، نائب تحصیلداران، سمیت ریونیو افسران و دیگر عملہ بھی موجود تھا، کھلی کچہری میں سائلین نے رجسٹری، فرد و انتقالات کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلق دیگر معاملات کے سلسلہ میں درخواستیں جمع کروائیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے عوام کو بہترین انداز میں مستفید کرنے کے لیے محکمہ ریونیو کے افسران بھرپور انداز میں فرائض سر انجام دیں اور دیے گئے اوقات کار میں ریونیو سے متعلق معاملات کی سنوائی کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل کا حل ممکن بنائیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تاخیری حربوں سے پرہیز کیا جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔