November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے

IMG-20241202-WA0720

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے سلسلہ میں دیے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں، ایس این اے افضال حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت تمام پرائس مجسٹریٹس محنت اور لگن سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لیے فیلڈ میں کاروئیاں کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔