تنویر حسین ڈسٹرکٹ بہاولنگر کرائم رپورٹر کے مطابق معجز فاٶنڈیشن اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے ہنگامی امدادی ٹیموں کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
تنویر حسین ڈسٹرکٹ بہاولنگر کرائم رپورٹر کے مطابق
معجز فاٶنڈیشن اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے ہنگامی امدادی ٹیموں کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
معجز فاٶنڈیشن پی پی اے ایف کے مالی تعاون کے ساتھ تحصیل چشتیاں میں یونین کونسل مہتہ جھیڈو اور شعلی غربی میں سماجی سہولیات کی بحالی و استعداد کار براۓ موسمیاتی تغیرات پراجیکٹ پہ کام کر رہا ہے جس کے تحت کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی کےساتھ ساتھ آفات وخطرات پہ قابو پانے کے لیے موثر اور دیرپا حکمت عملی اپناتے ہوۓ معجز فاٶنڈیشن ریسکیو 1122 کے اشتراک سے گاٶں کی سطح پہ ہنگامی امدادی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی تربیتی ورکشاپس منعقد کررہا ہے۔ اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں تین مختلف گاٶں سے دو ہنگامی امدادی ٹیموں کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گٸی جس میں 33 مردوخواتین نےشرکت کی۔ جنکو ہنگامی حالات میں بروقت ابتداٸی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بہترین مہارتیں سکھاٸی گٸیں۔
اس موقع پہ سوشل موبلاٸزر انضمام الحق نے میڈیا نماٸندگان سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ معجز فاٶنڈیشن اور پی پی اے ایف کا مشن ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ان تمام دیہاتوں میں تربیت یافتہ مردو خواتین کی ہنگامی امدادی ٹیمز موجود ہوں جو مستقبل میں آفات و خطرات پہ قابو پانے اور ان آبادیوں کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرسکیں۔ ریسکیو انچارج محمد صفدر نے معجز فاٶنڈیشن اور پی پی اے ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں اس طرز کی ٹیموں کی تشکیل بہترین کاوش ہے ریسکیو 1122 معجز فاٶنڈیشن کے ساتھ مل کر مقامی لوگوں کی استعدادکاری میں اضافے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔