November 16, 2026

دفتر محتسب پنجاب پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور فون نمبر : 042-99211405 www.ombudsmanpunjab.gov.pk بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ:29.11.2024 عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)

20241130_175516

دفتر محتسب پنجاب
پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور
فون نمبر : 042-99211405
www.ombudsmanpunjab.gov.pk
بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ:29.11.2024
عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)

*دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں سے12کروڑ سے زائدمالیت کا 9کنال سرکاری رقبہ واگزار نیز 65سائلین کو ان کے زیرالتواء واجبات کی ادائیگی*

لاہور نومبر 29: دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں کے نتیجہ میں صوبے بھر سے 9کنال 7 مرلے سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دفتر محتسب پنجاب نے سرکاری رقبے پر قبضہ اور گزرگاہوں کی بحالی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے پر یہ کارروائی کی۔ محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ صوبائی محکمہ جات نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا۔
تفصیلات کے مطابق، محتسب پنجاب کے دفتر میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمین/ گز گاہوں پر ناجائز قبضہ سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں۔ ان درخواستوں کے جواب میں دفترمحتسب پنجاب نے صوبائی محکمہ جات کو فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے نتیجہ میں 12کروڑ روپے سے زائد کی 9کنال 7مرلے قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔
علاوہ ازیںدفتر محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائی کے نتیجہ میں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے2 درخواست گزاران کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں38لاکھ روپے، 7 درخواست گزاران کو ان کے زیر التواء واجبات ) ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ( کی مد میں 17 لاکھ15 ہزار روپے، 2 درخواست گزاران کوگروپ انشورنس کلیم کی مد میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ 54 درخواست گزاران کو زیر التواء تعلیمی وظائف کی مد میں16 لاکھ 42 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ متاثرہ شکایت کنندگان نے دفترمحتسب پنجاب میںواجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کی تھیں۔
درخواست گزاران نے بروقت انصاف اور شکایات کے فوری ازالے پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭