November 16, 2026

بہاولنگر: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

20241130_175516

بہاولنگر: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین ،ایڈیشنل جنرل ظہور حسین ،اسسٹنٹ کمشنر کی ریونیو خدمت کچہری میں شرکت

بہاولنگر: تحصیلدار ، محکمہ ریو نیو، لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ کی کچہری میں شرکت

بہاولنگر:
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین،ایڈیشنل جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کھلی کچہری میں لوگوں کے ریونیو معاملات سے متعلق مسائل سنے اور کھلی پیش کی جانے والی درخواستوں پر متعلقہ افسران و عملہ کو موقع پر احکا مات جاری کئے ۔

بہاولنگر: ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں نے حد براری، ا نتقالات کا اجراء، درستگی ریکارڈ اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔

بہاولنگر: ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں ریونیو شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

بہاولنگر: شہریوں کا ریونیو سسٹم پر اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ ذوالفقار احمد بھون

بہاولنگر: عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر: عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے تا کہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر