November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایک طرف تو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب کے دعوے دوسری طرف میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے افسران کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ہاؤسنگ کالونی میں سکول کے پاس اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی اسکول کے پاس

20241130_175516

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایک طرف تو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب کے دعوے دوسری طرف میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے افسران کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ہاؤسنگ کالونی میں سکول کے پاس اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی اسکول کے پاس کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول سمیت شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں کا جینا محال ہو گیا اسکولوں کے باہر جہاں بچوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس گندگی کی وجہ سے بہت سے بچے اور بزرگ لوگ بیمار ہو گئے ہیں شہریوں نے بلدیہ کے افسران سے سوال کیا آپ اس گندگی والے ڈھیر سے گزر سکتے ہیں کیا آپ کے بچے بھی ایسے سکول میں پڑھتے ہیں جہاں پر گندگی پھیلی ہوئی ہو اس ماحول کو صاف ستھرا رکھنا آپ کا فرض ہے اس کی آپ تنخواہ لیتے ہیں پورا شہر سیوریج کے بدبو دار پانی میں ڈوبا ہوا ہے گلاب علی روڈ پر ایک عرصے سے پانی کھڑا ہے گودی سبزی منڈی کے پاس پانی کی نکاسی میں ایک عرصے سے مسئلہ آرہا ہے بھٹہ محمد پورہ چوک میں شاید ہی کھبی سڑک صاف ملی ہو شہر کا حال بے حال ہو گیا ہے مگر افسران تنخواہیں وصول رہے ہیں کارکردگی کوئی نہیں اہل علاقہ نے پنجاب حکومت سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے