کنٹریکٹ ملازمین کی شفاف طریقے سے تعیناتی کی گئی ہے‘ ڈی ای او چاغی
کنٹریکٹ ملازمین کی شفاف طریقے سے تعیناتی کی گئی ہے‘ ڈی ای او چاغی
دالبندین (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں کنٹریکٹ پر 72 نئے اساتذہ کی صاف و شفاف اور میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے 386 امیدواروں میں سے 243 فیمیل اور 143 میل شامل تھے نئے تعینات اساتذہ علاقے کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اپنے فرائض بخوبی انجام دینگے کنٹریکٹ ملازمین کے لئے میٹرک ایف اے ایف ایس سی 33 جبکہ بی اے 34 اور پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو ترجیح دی گئی ہے یونین کونسل سطح پر تعیناتیاں کی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے لئے مزید وقت دیا گیا ہے جس میں تمام کنٹریکٹ کامیاب ملازمین کے ڈاکومنٹس محکمہ خود ویریفکیشن کریگا کسی کے بھی ڈاکومنٹس جعلی نکلے اسے نکال دیا جائے گا وہ مزید تین سال تک سرکاری ملازمت کے لئے اپلائی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ایک شکایت سیل بھی قائم کردیا ہے تیس ایام میں کوئی بھی اپنی شکایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں درج کرسکتاہے محکمہ ایجوکیشن چاغی کو مزید بہتربنانے بند اسکولز کو کھولنے کے لئے کوشاں ہیں والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سکولوں میں بھیجیں۔