پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا
پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوںمیں استحکام نہ آسکا،مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مرغی کا گوشت580، زندہ مرغی فی کلو500روپے تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ انڈے فی درجن 380روپے،دیسی انڈے 480روپے ، کلیجی فی کلو 550روپےاور زندہ دیسی مرغی 1400 روپے زندہ فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔