227

سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین بجٹ ہے۔ ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا گیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین بجٹ ہے۔ ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا گیا ہے۔

پیر کو سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 30 ہزار ارب روپے میں سے صرف 500 ارب روپے غریبوں کے لیے ہیں۔ یہ بجٹ عوام اور معیشت بلکہ ملک کے لیے تباہ کن ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس پاکستان میں ہے۔ عوام پر ٹیکس لگانے سے پہلے حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں 500 ارب روپے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بانٹے جائیں گے جس کی آدھی رقم کرپشن کی نذر ہو کر سیدھی جیبوں میں جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں