October 31, 2026

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سے بات چیت کرتے اقوام متحدہ (جینیوا) کےنمائندہ خصوصی برائے

IMG-20261031-WA0106

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سے بات چیت کرتے اقوام متحدہ (جینیوا) کےنمائندہ خصوصی برائے سندھ اور بلوچستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ, نوید احمد شیخ ,کا کہنا ہے کہ, پاکستان میں نابالغ اقلیتی بچیوں کے اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور کم عمری کی شادیوں کا معاملہ انتہائی حساس اور تشویشناک رہا ہے، جس پر قومی و بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل اور مطالبات سامنے آئے ہیں,اکتوبر 2026 میں اقوام متحدہ کے کےنمائندہ خصوصی نے بھی پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقلیتی بچیوں کو جبری مذہب تبدیلی اور شادی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے,
انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ, کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان کے تحت اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے اور پرسنل لاز میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔ انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ,کے اجلاس میں کم عمر اقلیتی بچیوں کے مبینہ اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور کم عمری کی شادی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس اجلاس میں 14 سالہ اقلیتی بچی بِنڈیا کماری کے مبینہ اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور شادی کے معاملے کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور ڈی آئی جی سندھ اور بلوچستان کو بچی کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔