*دن بھر کی اہم ترین خبروں کی جھلکیاں*
*دن بھر کی اہم ترین خبروں کی جھلکیاں*
28 نومبر 2024 بروز جمعرات
* 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ نیب ٹیم کی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
* بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت
* اسلام آباد احتجاج میں 278 کارکن جاں بحق ہوئے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
* اطلاعات آئی ہیں کہ لوگوں کی ڈیڈ باڈیز ان کے لواحقین کو پہنچی ہیں، جنازے بھی ہوئے ہیں، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ
* ’تنقید پر کسی کو غائب کرنا غیر اعلانیہ مارشل لا ہے‘، مریم نواز اور شہباز شریف کی پرانی ٹوئیٹس وائرل
* وزیراعظم کالشکر کشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم، ملک بھر میں اینٹی رائٹس فورس بنانے کا اعلان
* انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی، ملک دشمن عناصر نفرت انگیز اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، شہباز شریف
* ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج جہنم واصل
* کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئی، راستے بند
* وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کر دی
* خیبرپختونخوا میں گورنر راج بارے مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا: فیصل کریم کنڈی
* جماعت اسلامی اور اے این پی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی
* چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے آئی سی سی، بھارت کا مجوزہ ہائبرڈ ماڈل یکسر مسترد کردیا
* چیمپئنز ٹرافی: نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا فارمولا بنا تو کبھی بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان ڈٹ گیا
* چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں کرائیں گے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
* تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
* پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی سے گرفتار 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
* ملک کے مختلف شہروں میں پانچ دن سے انٹرنیٹ رفتار بدستور انتہائی سست
* سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول
* سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
* صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے استعفی دے دیا
* بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی
* پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد جمع
* سکھر میں باب الاسلام کانفرنس، تاحد نظر عشاقان مصطفیٰ اور ابابیلوں کے سروں کا راج
* اب میری بس ہو گئی، عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دے سکتا، فیصل واوڈا
* ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس: سابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
* عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار
* پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
* پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.2 شدت کا زلزلہ
* کے پی پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کے آنسوگیس استعمال کرنے کی چھان بین شروع کردی
* اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا
* اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
* فی تولہ سونا 700 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
* جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی
* سپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کا فیصلہ
* پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
* آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا
* پابندی کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں ڈالر جرمانہ ہوگا