*پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ؟ پنجاب کی قیادت کہاں غائب تھی؟ شوکت یوسفزئی کا سوال*
*پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ؟ پنجاب کی قیادت کہاں غائب تھی؟ شوکت یوسفزئی کا سوال*
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائےگی؟ پارٹی لیڈرشپ کے پاس اتنا اختیار نہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ڈی چوک واقعے پر بہت افسوس ہوا، پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈرشپ کہاں غائب تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائےگی؟ پارٹی لیڈرشپ کے پاس اتنا اختیار نہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم ڈی چوک میں بیٹھ بھی جاتے تو ہمارے پاس کوئی پلان نہیں تھا، پشاور سے روانہ ہونے سے پہلے مشاورتی کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟ بدقسمتی سے جوپارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں، جلوس کو لیڈ کرنے نہیں آئے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، علی امین گنڈاپور نے پارٹی اور ورکر کا پریشر برداشت کیا، پارٹی کو سوچنا چاہیے جو اصل چہرے ہیں وہ پیچھے کیوں دھکیلے گئے؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے تھے کس نے انکار کیا؟ حکومت کو اتنا ظلم اور بربریت نہیں کرنی چاہیے تھی۔