November 16, 2026

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں کاروباری مراکز و دکانوں کے کیسز کی (درخواستوں )کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار

20241123_213319

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں کاروباری مراکز و دکانوں کے کیسز کی (درخواستوں )کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور این او سی کے اجراء میں سرخ فیتے کی روایت اور تاخیری حربوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ، سروسز کی فراہمی اور لوگوں کو انکا حق دینا ہمارا نصب العین ہونا چاہئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز(درخواستوں)کو جلد نمٹایا جائے، بلا جواز ایک دن کا بھی التوا برداشت نہیں کیا جائے گا اور ڈی پی ڈی سی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد منعقد ہوگا۔