November 16, 2026

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں بھارتی اور پاکستان کرکٹ بورڈ شریک ہوں گے۔

20241123_213319

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں بھارتی اور پاکستان کرکٹ بورڈ شریک ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہنگامی میٹنگ میں تمام بورڈز ممبرز بھی شریک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ ورچوئل ہو گی اور اس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے سے انکار پر بات چیت ہو گی اور آئی سی سی مختلف معاملات کو حتمی شکل دے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں شیڈول ، فارمیٹ ، گروپ اسٹیج کے مقابلے سمیت پاک بھارت میچ پربات ہوگی۔اس کے علاوہ ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کے رضامند ہونے یا نہ ہونے پر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔

تاہم ادھر ذرائع آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہنگامی میٹنگ کے حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کر سکتے، فی الحال آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا کوئی علم نہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تا حال آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ کے حوالے سے کچھ آگاہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کی ہنگامی میٹنگ پر کوئی معلومات نہیں، ایسا ممکن نہیں کہ ہنگامی میٹنگ ہو اور میزبان ملک کو نہ بتایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی ذرائع سے اب تک پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔