*ریسکیو 1122 کو کال کرنے کا طریقہ !* عوام الناس کی آگاہی کے لئے ایک اہم پیغام جب آپ کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو کال کرنا ہو، تو صرف 1122 ڈائل کریں۔ کوئی کوڈ وغیرہ کچھ بھی نہیں ملانا ساتھ۔ سادہ 1122 ملائیں۔
*ریسکیو 1122 کو کال کرنے کا طریقہ !*
عوام الناس کی آگاہی کے لئے ایک اہم پیغام
جب آپ کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو کال کرنا ہو، تو صرف 1122 ڈائل کریں۔ کوئی کوڈ وغیرہ کچھ بھی نہیں ملانا ساتھ۔ سادہ 1122 ملائیں۔
کال ملانے کے بعد:
آپ کو ایک ریکارڈنگ سنائی دے گی:
ایمبولینس کے لئے 1 دبائیں۔
فائر اور دیگر ایمرجنسی کے لئے 2 دبائیں۔
آپ نے کیا کرنا ہے؟
رورڈ ٹریفک حادثہ ، دیگر حادثوں میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہو، فوراً 1 دبائیں۔
آگ لگنے کی صورت میں 2 دبائیں
آپ کی کال آپ کے حادثے والے نزدیکی ضلع کے کنٹرول روم میں منتقل ہو جائے گی۔
کنٹرول روم میں کیا ہو گا؟
ریسکیو 1122 کا عملہ آپ سے درج ذیل سوالات کرے گا:
1. پہلا سوال:
“سر! ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟”
آپ کو اپنی ایمرجنسی واضح طور پر بتانی ہے، جیسے:
مریض کو بخار یا دل کی تکلیف ہے۔
روڈ حادثہ پیش آیا ہے۔
2. دوسرا سوال:
“سر! آپ کہاں سے بات کر رہے ہیں؟”
آپ کو اپنے مقام کی تفصیلات دینا ہوں گی،
متعلقہ تحصیل بتائیں پھر آپریٹر آپ کی نزدیکی ایمبولینس سے بنا وقت کے ضیاع کے اپ کے ساتھ کانفرنس کال ملا دیگا۔
ایمبولینس کا عملہ :
ریسکیو 1122 ایمبولینس کا عملہ آپ کو تسلی دے گا
گاڑی کا عملہ آپ سے مزید معلومات لے گا ان کو مکمل متعلقہ ٹائون ،گاوں ، کالونی ،محلہ پھر گلی یا مشہور جگہ یا دوکان کا ذکر کریں آپ کو یقین دلائے گا:
“سر، آپ پریشان نہ ہوں، ہم راستے میں ہیں۔”
کال بند نہ کریں!
گاڑی کا عملہ چند لمحوں بعد آپ کو دوبارہ کال کرے گا تاکہ مکمل رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
یاد رکھیں!
آپ کی درست معلومات اور تعاون ریسکیو 1122 کی بروقت مدد کو یقینی بناتے ہیں۔آپ یہ کال بغیر بیلنس کے بھی کر سکتے ہیں۔ یہ کال بالکل فری آف کاسٹ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سروس، طبی امداد، منتقلی بذریعہ ایمبولینس بالکل فری ہے۔ انہیں کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑتی۔
شکریہ!
یہ پیغام عوام الناس کی آگاہی کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔