ہارو ن آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے زیر انتظام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی، حاجی شہزاد اقبال، حاجی کفایت اللہ،
حاجی شہاب الدین غوری ،ندیم ظفر، ملک ارشاد، سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی چغتائی ،سلیم عاصم، شیخ گلزار،امین مغل ،اشفاق حسین۔میاں عدنان مالک چوہدری رانا فیاض راشد سعدی فیاض رامے حاجی یونس نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک اور دیگر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اور 300 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعویداروں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز انتہائی ظلم و زیادتی ہے
عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ایسے میں بجلی کے بل کیسے ادا کریں ،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے نے عام ادمی کے چیخیں نکلوا دی ہیں،
جون کے بل اتنی زیادہ تعداد میں ائے ہیں کہ ٹیکسز ادا کرنا ناممکن ہو گیا ہے ہمارا اجتماع حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مفت بجلی ،مفت پیٹرول کو فورا بند کیا جائےجبکہ جسٹس اف پاکستان
چیف اف ارمی سٹاف باقی تمام معاملات کو بریک کر کے بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کے معاملہ پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کریں ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی