پنجاب فوڈ اتھارٹی* پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے موہل چوک ہارون آباد روڈ پر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی، 3000 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی*
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے موہل چوک ہارون آباد روڈ پر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی، 3000 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرمیاں نعمان یونس اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر حافظ احمدسعید نے موہل چوک ہارون آباد روڈ پر دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ کے سیمپل فیل پائے گئے۔دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لٹر دودھ تلف کر دیا۔سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنے اردگرد ملاوٹی خوراک کی نشاندہی کر کے فوری 1223 پر اطلاع دیں۔