بہاول نگر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں
بہاول نگر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر ملاواٹ سے پاک، ہمارا پنجاب
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی کارروائی، غیر معیاری، نا قص اور مضر صحت 3000 لیٹر دودھ ضائع کر دیا گیا، ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ ضلع کی مختلف تحصیلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔ ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا،
دوران معائنہ 3000 لیٹر دودھ چیک کیا جس کا مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔