169

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) بہاولنگر کا گردھارئ والا تحصیل بہاولنگر میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی آج مورخہ 01.07.2024 کو ڈاکٹر محمد

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی )
ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) بہاولنگر کا گردھارئ والا تحصیل بہاولنگر میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی آج مورخہ 01.07.2024 کو ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) بہاولنگر نے گردھارئ والا تحصیل بہاولنگر میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے وزٹ کے دوران، انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی، مریضوں کی شکایات کے ازالے، اور ہسپتال میں دستیاب ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر مکوال نے ہسپتال کے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اور انہیں مستقبل میں بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مزید متحرک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں