*اسسٹنٹ کمشنر نال کا ڈرگ انسپکٹر خضدار کے ہمراہ بازار کا دورہ،*
*اسسٹنٹ کمشنر نال کا ڈرگ انسپکٹر خضدار کے ہمراہ بازار کا دورہ،*
*مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کی چیکنگ*
*تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم نے ڈرگ انسپکٹر خضدار ڈاکٹر رشیداحمد کے ہمراہ نال کے مختلف میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ کلینکس کا معائنہ کیا، جبکہ مختلف مصنوعات کی ایکسپائری ،ممنوعہ ادویات،لائسنس صفائی ،ایس او پیز کی چیکنگ کی*
*اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ نشہ آور ادویات کے رجسٹر پر اندراج سمیت ڈاکٹر کے مہر شدہ نسخے پر ہی ادویات مریض کو فراہم کی جائیں،*
*اہل عملہ نہ ہونے اور ڈرگ ایکٹ پر عمل نہ کرنے پر میڈیکل سٹورز اور کلینکس کو سیل کیا جائیگا*