سکھر بیورو چیف ۔۔۔زید نصیر حسین زیدی ۔ دعا آن لاین نیوز حیدرآباد( سکھر زے)گورنر بینک دولت پاکستان جمیل احمد نے تاجر خواتین کی مدد کرنے کے اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت قرضے لینے والوں کی مجموعی تعداد میں خواتین
سکھر بیورو چیف ۔۔۔زید نصیر حسین زیدی ۔
دعا آن لاین نیوز
حیدرآباد( سکھر زے)گورنر بینک دولت پاکستان جمیل احمد نے تاجر خواتین کی مدد کرنے کے اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت قرضے لینے والوں کی مجموعی تعداد میں خواتین انٹرپرینورز کا حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے اور بینک اکائونٹس میں ان کا حصہ محض 26فیصدہے۔اسٹیٹ بینک نے معاشی منظر نامے میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے19 نومبر 2024 کو اسٹیٹ بینک کے حیدرآباد سمیت پاکستان بھر کے تمام ریجن میں ویمن انٹرپرینور شپ ڈے کا انعقادکیا۔تقریبات میں مختلف اسٹیٹ ہولڈرزبشمول بین الاقوامی اور ملکی شراکت دار اداروں ،بینکوں ،سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کامیاب ویمن انٹرپرینورز نے شرکت کی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے کلیدی خطاب میں،اختراع، معاشی نمو اور سماجی ترقی میں ویمن انٹر پرینورزکے اہم کردارکو اجاگرکیا۔انہوں نے کاروباری خواتین کو درپیش ساختی اورثقافتی چیلنجرز کا اعتراف کیا جن میں فنانس،مارکیٹوں اور رہنمائی تک محدودرسائی شامل ہیں۔ان مشکلات کے باوجود پاکستانی خواتین نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے زراعت،ٹیکنالوجی اور مینو فیکچر نگ سمیت مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے یکم جولائی 2024سے10نومبر2024تک خواتین کی زیر قیادت 20ہزار سے زائد کاروباری اداروں کو تقریبا 24ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کی بینکوں کی کاوش کو سہراہا۔اسٹیٹ بینک نے اپنے بیکنگ سروسز کاروپوریشن کے دفاتر کے ذریعے 50سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا اور1500سے زائد کاروباری خواتین تک رسائی حاصل کی تاکہ انہیں فنانسنگ کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مالی اداروں پر زرو دیا کہ وہ اختراعی اور شمولیتی حکمت عملی اپنائیں اور یو این ویمن اور یوایس ایڈ جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی کردار کو آگے بڑھانے میں خدمات انجام دینے والی نمایاں خواتین انٹرپرینورز اور بینکوں کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیتوں کی حامل یہ خواتین آنے والی نسلوں میں جذبہ ابھاریں گی اور اسٹیٹ بینک ایک ایسا شمولیتی مالی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے عزم سے وابستہ ہے جو خواتین کو بااختیار بنائے۔