November 17, 2026

بہاولنگر () پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کیخلاف بھرپور ایکشن‘155دوکانیں سیل‘سامان ضبط جبکہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج۔ تفصیلات

IMG-20241011-WA0290(1)

بہاولنگر ()
پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کیخلاف بھرپور ایکشن‘155دوکانیں سیل‘سامان ضبط جبکہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ارشد سندھو کی قیادت میں محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاران نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کے خلاف بھرپور ایکشن کیا تا ہم 155دوکانیں سیل, جرمانہ 130000, 7ایف ائی ار درج کر کے متعلقہ تھانہ جات میں استغاثے جمع کروا دیئے ہیں اور ریفلنگ سامان کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا
٭٭٭٭٭