ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کا انحصار ہے
ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کا انحصار ہے
اس کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ،اس کے ایمان کا تقاضا اور اخرت میں شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار
تاجر رہنما حاجی سخی سلطان پرنس۔ راجہ اصف محمود جنجوعہ نے اور مجلس حسان و بزم قاری زبید رسول کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو ہارون اباد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس سے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و مفتی اعظم پاکستان مولانا منیب الرحمن خطاب فرمائیں گے
تاجربرادری مجلس احسان بزم قاری زبید رسول کے تمام اراکین نے کانفرنس کو مثالی یادگار اور کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مجلس احسان و بزم قاری زبید رسول کے چیئرمین حاجی سخی سلطان نے بتایا کہ کانفرنس کے دو شرکاء کو بذریعہ قراندازی مکمل عمرہ پیکج دیے جائیں گے اس موقع پر ملک اکرم۔ملک ریاض خلجی سابق وائس چیئرمین بلدیہ۔حاجی افضل۔ندیم ظفر۔ہدایت علی۔ڈاکٹر راؤ احمد۔عابد شاہ۔وحید ناصر۔شیخ علی۔سمیت دیگر تاجر دوست موجود تھے۔