November 17, 2026

سیکورٹی وجوہات کی بناء پردرج ذیل روڈ ٹریفک کیلئے *مورخہ*19*تا22* *نومبر2024* *صبح 0700 بجے* *تا *شام0700*بجے* تک عارضی طور پر بند کئے جائیں گے۔

20241116_165442

سیکورٹی وجوہات کی بناء پردرج ذیل روڈ ٹریفک کیلئے *مورخہ*19*تا22* *نومبر2024* *صبح 0700 بجے* *تا *شام0700*بجے* تک عارضی طور پر بند کئے جائیں گے۔
• اسٹیڈیم فلائی اوورسے حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر فلائی اور سے نیشنل اسٹیڈیم تک دونوں فلائی اوورز ٹریفک کیلئے اوپر بتائے گئے اوقات میں بند ہونگے۔
• *اسٹیڈیم روڈ:* آغا خان ہسپتال سے بائیں جانب حسن اسکوائر (سر شاہ سلیمان روڈ) ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔
• *ڈالمیا روڈ:* اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر کی طرف ٹریفک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
• *یونیورسٹی روڈ:*نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانب اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام پبلک، کمرشل گاڑیاں زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے درج ذیل بتائے گئے راستوں کا انتخاب کریں

ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات، متبادل راستے، ڈائیورژن اور اہم معلومات

ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات
o کارساز :
شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں /واٹر ٹینکر کا کارسازروڈ پر داخلہ عارضی طورپرممنوع ہے۔ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
o ملینیم :
ملینئیم مال سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی ہوگی ۔ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم سے نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کر یں ۔
o نیپا :
نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا ، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا نیپا سے جانب ملینیم مال سے ڈرگ کا راستہ اختیار کریں۔

o جیل چورنگی :
جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں۔

o نیو ٹاؤن:
یونیورسٹی روڈ پر اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو پی پی چورنگی ، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

o لیاقت آباد نمبر 10 :
لیاقت آباد نمبر 10سے جانب حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے دائیں جانب تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے۔

o سر شاہ سلیمان روڈ:
حسن اسکوائر سے جانب نیشنل اسٹیڈیم روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیےبند رہیں گی۔ اسکے علاوہ غریب آباد سے شارع فیصل براستہ حسن اسکوائر یونیورسٹی روڈ نیپا کا راستہ اختیار کریں۔

عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

ٹریفک پولیس کراچی