November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کے گڈ گورننس ویژن کے عین مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر شاہ پور کا سٹاف ہمیشہ کی طرح انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے ایمانداری ، شفافیت اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ ملک غلام

IMG-20241117-WA0080

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کے گڈ گورننس ویژن کے عین مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر شاہ پور کا سٹاف ہمیشہ کی طرح انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے ایمانداری ، شفافیت اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ ملک غلام اللہ بوڑانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ شاہپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب بھر کے کسی بھی کونے پر موجود کمپیوٹرائزڈ مواضعات میں زمین کا فرد حاصل کرنے کے لئے، انتقال اراضی کے اندراج اور بیانات کے لئے، اپنے یا اپنے والدین کے غلط تحریر شدہ ناموں کو شناختی کارڈ کے مطابق درست کروانے کے لئے ،اراضی ریکارڈ سنٹر پر کئے گئے انتقالات کی مصدقہ نقول ،حالیہ سال کی نقل گردآوری اور نقل رجسٹری کے حصول کے لئے ،زمین کی ملکیت پر اپنے شناختی کارڈ کے درست اندراج کے لیے اور اپنی زمین کے ریکارڈ میں اغلاط کی درستی کے لیے ، اپنے بلاک شدہ کھاتہ جات اور ایسے فیصلہ شدہ انتقالات کے عملدرآمد کے لئے جو تاحال کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مال میں عمل نہ ہو سکے ہوں ،اراضی ریکارڈ سنٹر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سوموار سے جمعتہ المبارک اور بروز ہفتہ دن 1 بجے تک بلا تعطل کھلے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق کی قیادت میں باقی ماندہ مینوئل زرعی اور شہری مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے رواں سال کے آخر تک کمپیوٹرائزڈ کر کے آن لائن کر دیا جائے گا۔زرعی و شہری جائیداد خواتین کے وراثتی حقوق اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تحفظ کے لئے پنجاب لینڈ رکارڈ اتھارٹی کا آن لائن پورٹل ، ویب سائٹ اور ہر تحصیل اور کانونگوئ سطح پر تعینات عملہ ہر دم تعاون و رہنمائی دستیاب ہے ۔دفتر کے ریسیپشن ڈیسک پر موجود خوش اخلاق عملہ ہر طرح کی رہنمائی کے لئے کوشاں ہے ، خدمات کی فراہمی کے لئے کسی مڈل مین یا سفارش کی ضرورت نہیں ۔ اپنی باری پر باعزت طریقے سے بلاتاخیر خدمات لیں ، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں دفتر کے افسران کو تحریری یا زبانی طور پر آگاہ کریں۔ ملک غلام اللہ بوڑانہ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور انتہائی پروفیشنل ٹیم کی بدولت اراضی ریکارڈ سنٹر شاہپور اپنے قیام سے لے کر آج تک پنجاب بھر کے بہترین دس دفاتر میں رہا ہے ۔مزید یہ کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب شاہپور زوہیب شفیع کے حکم مطابق ڈیوٹی کے اوقات میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔