November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور شاعرہ ،ادیبہ ، مصنفہ ،ایکس وائس وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی سرگودھا سعدیہ ہماء شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے مزین کرناہے تاکہ وہ دین متین سے جڑی رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بطور مہمان

IMG-20241117-WA0079

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور شاعرہ ،ادیبہ ، مصنفہ ،ایکس وائس وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی سرگودھا سعدیہ ہماء شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے مزین کرناہے تاکہ وہ دین متین سے جڑی رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی ، یوم اقبال کی مناسبت سے نظریہ ءپاکستان موومنٹ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار “علامہ اقبال و نظریہ پاکستان” کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوءے کیا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی صدر گجرانوالا چوہدری شفقت ندیم گورائیہ نے کی جبکہ مہمان گرامی میں چیئرمین علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی میاں ساجد علی اور ڈاکٹر محمد ایوب صابر کے نام شامل ہیں. قبل ازیں محمد سعید بھٹی اور میاں نذیر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا. ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری ہماری نوجوان نسل کو انہی عظیم اسلامی اقدار کی پاسداری کادرس دیتی ہے۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال کے نظریہء پاکستان اور ملی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے نظریہ پاکستان موومنٹ گجرانوالا اور چیمبر آف کامرس کی خدمات کو بھی سراہا۔ سیمینار میں نمائندہ شخصیات نے بھی بھرپورشرکت کی۔