خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم سی نورپورتھل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبر معروف سماجی شخصیت سیٹھ ثمر سلطان نے کہا ہے کہ نورپورتھل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم سی نورپورتھل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبر معروف سماجی شخصیت سیٹھ ثمر سلطان نے کہا ہے کہ نورپورتھل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی سربراہی میں قائم ہونے والی اس کمیٹی میں نمائندہ سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ جو شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھرپور ادراک رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی کوششوں سے شارٹ ٹرم گولز اور لانگ ٹرم گولز حاصل کیے جائیں گے ۔ ممبر ایم سی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ شہر میں فرامی ء آب ،نکاسی ءآب اور صحت و صفائی سمیت شہریوں کے دیگر دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے ۔ سیٹھ ثمر سلطان نے کہا کہ انشاءاللہ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں ایم سی نورپورتھل کو مثالی اور ماڈل بنایا جائے گا اور اس حوالے سے ہماری پوری ٹیم اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ہرگز کوئی اٹھا نہیں رکھے گی تاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپور تھل تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے ۔