بہاول نگر۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی سی آفس میں ریونیو افسران کی کارکردگی، ریونیو ریکوری و دیگر ریونیو امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کورٹ کیسز بالخصوص میوٹیشن، گرداوری، وراثت انتقال کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں لینڈ ریفارمز اور سروسز کی کمپیوٹرائزیشن کی مکمل مانیٹرنگ کریں اور پٹوار خانوں کی اچانک انسپکشن کریں۔ عوام الناس کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر ظہور حسین نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔