خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو ) خالد عباس سیال و دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھا۔ڈپٹی کمشنرنے ریونیو افسران کو آبیانہ،انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو ) خالد عباس سیال و دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھا۔ڈپٹی کمشنرنے ریونیو افسران کو آبیانہ،انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور ریونیو کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔