خیبر پختونخوا خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ, سپنا، فریال، عنبر اور صنم فائنل میں پہنچ گئیں پشاور (سپورٹس رپورٹر گوہر شاہ )
خیبر پختونخوا خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ, سپنا، فریال، عنبر اور صنم فائنل میں پہنچ گئیں
پشاور (سپورٹس رپورٹر گوہر شاہ )
مردان کی سپنا، پشاور کی فریال، خکلا، تانو زمان اور مردان کی صنم شہزادی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افس مانسہرہ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جاری خیبر پختونخوا خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کےسنگلز اراور ڈبلز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل کے موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر ہلال شاہ،صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ،آرگنائزنگ سیکرٹری بشری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نتائج کے مطابق سنگلز سیمی فائنل میں مردان کی سپنا نے ایبٹ ا?باد کی حلیمہ کو 22-20، 19-21 اور 21-10 سے، پشاور کی فریال نے مردان کی صنم شہزادی کو 21-7، 21-17 سے، ڈبلز سیمی فائنل میں پشاور کی فریال اور خکلا نے ایبٹ ا?باد کی لائبہ اور حلیمہ کو ، پشاور ہی کی عنبر اور تانو زمان نے مردان کی صنم اور سپنا کو 21-17 اور 21-12 سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کمشنر ہزارہ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں، ارشد ندیم نے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو دنیا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔