خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ایڈیشنل۔ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی سمیت متعلقہ محکموں کےحکام اور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ایڈیشنل۔ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی سمیت متعلقہ محکموں کےحکام اور درخواست گزاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے بیرون ممالک مقیم افراد کی طرف سے مختلف شکایات کی سماعت کی اور ان پر مناسب احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی و استحکام کے لئے اپنا نہایت موثر کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔