November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کےڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے جیتنے والی ٹیموں کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد انڈور سپورٹس جمنیزیم جوہرآبادمیں ہوا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی تھیں۔تقریب میں ڈی پی او توقیر

IMG-20241114-WA0217

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کےڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے جیتنے والی ٹیموں کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد انڈور سپورٹس جمنیزیم جوہرآبادمیں ہوا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی تھیں۔تقریب میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، ایم این اے ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور ، ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء کے نمائندہ ایڈووکیٹ محمد رضوان بھاء اعوان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجد بابر اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ایتھلیٹکس، کبڈی، والی بال، بیڈ منٹن جیتنے والی گرلز اور بوائز کی ٹیموں میں ٹرافیاں،میڈلزاور کیش پرائز تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب سے مقامی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع میسر ہوا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب نوجوان نسل کے لئے انقلابی اقدام ہے جو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔