خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پرڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سرگودھاڈاکٹر فیصل محمود نے سینٹرل اسٹیشن ریسکیوخوشاب کے ہمراہ تحصیل ریسکیو اسٹیشن نوشہرہ، قائدآباد اور نورپور تھل کا دو روزہ دورہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پرڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سرگودھاڈاکٹر فیصل محمود نے سینٹرل اسٹیشن ریسکیوخوشاب کے ہمراہ تحصیل ریسکیو اسٹیشن نوشہرہ، قائدآباد اور نورپور تھل کا دو روزہ دورہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو رز کے چاق و چوبند دستے نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود کو سلامی پیش کی دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمودنے ریسکیو سٹاف کی یونیفارم اور ظاہری حالت کے ساتھ ساتھ ریسکیو وہیکلز،،ریسکیو موٹر موٹرسائیکل،ریسکیو آلات، پرسنل ایمرجنسی کٹ،کنٹرول روم،سٹور روم اور ریسکیو اسٹیشن کا فزیکلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیورز سے دوران خطاب کہا کہ سروس کے معیار کوبرقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسی طرح جوش و جذبہ سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں نہ صرف اپنے اسٹیشن اور آلات کی حفاظت کریں بلکہ خود کو بھی جسمانی اور ذہنی طور پر چست اور توانا رکھیں دوران وذٹ انہوں نے سینٹرل اسٹیشن خوشاب پر ایم سی 2 جوہرآباد کی رضاکاروں کی سرٹ ٹیم کی نیشنل سرٹ چیلنچ کے حوالے سے تیاری کا فزیکلی معائنہ بھی کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی آخر میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمودنے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید کو ضلعی سطح پر بہترین انتظام اور سروس کے معاملات کو عمدہ طریقے سے چلانے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔