November 17, 2026

ٹھٹھہ (ڊر۔ عبدالعزیز شیخ ٹریزری آفیسر ٹھٹھہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر جاری نہیں ہو سکیں، جس کے سبب ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، 12 تاریخ گزرنے کے باوجود محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے

20241112_182814

ٹھٹھہ (ڊر۔ عبدالعزیز شیخ
ٹریزری آفیسر ٹھٹھہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر جاری نہیں ہو سکیں، جس کے سبب ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، 12 تاریخ گزرنے کے باوجود محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کی یونین کے رہنما رحمت اللہ خشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے ہر بار ٹریژری آفس ٹھٹھہ کی طرف سے ملازمین کے چیک وقت پر پاس کر کے بینک میں نہیں بھیجے جاتے، جس سے تنخواہوں میں تاخیر ہوتی ہے، اور اس سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس ماہ بھی ٹریژری آفیسر ٹھٹھہ کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی، اور بلا وجہ تاخیری حربوں کی وجہ سے 12 تاریخ گزرنے کے باوجود محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہو سکیں، جس سے غریب ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں۔جب
کہ ٹریژری آفیسر ٹھٹھہ کے اس ناجائز اور ملازم دشمن اقدام کے خلاف آج صبح 11 بجے مختیار جماری، ادریس خاصخیلی اور رحمت اللہ خشک کی قیادت میں محکمہ جنگلات کے سینکڑوں ملازمین ٹریژری آفيس ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور سخت نعریبازی کرتے ھوئے فوری طور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی تنخواھیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ساتھ انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری طور پر محکمہ جنگلات ٹھٹھہ کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔