88

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن 12 بکر 32 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ نلی جنوبی میں ایک حاملہ عورت کی طبیعت ناساز ہے ایمرجنسی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن 12 بکر 32 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ نلی جنوبی میں ایک حاملہ عورت کی طبیعت ناساز ہے ایمرجنسی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوئے اور حاملہ مریضہ کو ایمبولینس میں شفٹ کر کے لواحقین کے ہمراہ ہاسپٹل کی جانب روانہ ہو گئے کہ حاملہ مریضہ کی حالت راستہ میں ہی بہت ناساز ہو گئی جس پر ایمبولینس میں موجود فی میل ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن سٹاف نے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری سر انجام دے دی اور فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے زچہ و بچہ کو بحفاظت الزہرا ہاسپٹل جوہرآباد منتقل کر دیا جہاں زچہ و بچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے لواحقین نے ریسکیو سٹاف کی پیشہ وارانہ کاروائی کو خوب سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں