102

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی صفدر ساہی کو چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ منتخب ہونے پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ دریں اثناء ملک محمد سرفراز مسئلہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی صفدر ساہی کو چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ منتخب ہونے پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ دریں اثناء ملک محمد سرفراز مسئلہ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع سرگودھا نے بھی صفدر ساہی کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ منتخب بولنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا نے صفدر ساہی کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ انشاءاللہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ملک محمد سرفراز مسئلہ نے کہا کہ صفدر ساہی کا بطور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی
ہوم ڈیپارٹمنٹ انتخاب احسن اقدام ہے ۔ انشاءاللہ وہ تفویض کردہ ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں