193

سکھر(بیورو چیف دعا آن۔لائن نیوزسید ضیاءالرحمٰن ) سکھر آئی بی اے کے گریڈ 5 سے 15 تک کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا نعیم اللہ مہر کی قیادت میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورو چیف دعا آن۔لائن نیوزسید ضیاءالرحمٰن )
سکھر آئی بی اے کے گریڈ 5 سے 15 تک کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا نعیم اللہ مہر کی قیادت میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی بی اے 5 ٹو 15 ٹیسٹ پاس امیدواروں کو دوبارہ ٹیسٹ دینے سے بچایا جائے ، کیونکہ اس ٹیسٹ میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگیاں ثابت ہی نہیں ہوئی، پھر کیوں بلاوجہ ایڈووکیٹ جنرل نے ری ٹیسٹ کی تجویز دی ہے، ہم اس تجویز کو سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کا قتل عام سمجھتے ہیں اور ہم معزز عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی بی اے 5 ٹو 15 ٹیسٹ پاس امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور آئی بی اے کی میرٹ لسٹ کے تحت نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار سے لگایا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں