لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)آل پاکستان راٸٹرز ایسوسی ایشن کی آٹھویں سالانہ ورکشاپ میں سرگودھا کی معروف مصنفہ ،شاعرہ، کالم نگار اور ایکس وائس پریذیڈنٹ سرگودھا بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نےبطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔ اس موقع پر
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)آل پاکستان راٸٹرز ایسوسی ایشن کی آٹھویں سالانہ ورکشاپ میں سرگودھا کی معروف مصنفہ ،شاعرہ، کالم نگار اور ایکس وائس پریذیڈنٹ سرگودھا بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نےبطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوءےایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے تنظیم کے سرپرست زبیر انصای، صدر ایم ایم علی اور پوری ٹیم کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےمعاشرے میں صنفی تشدد عام ہو چکا ہے اور یہ ہمیں اب معمول کی خبر لگتی ہے۔ اس کے روک تھام کے لے قوانین بن چکے ہیں۔ جن سےخواتین کی آگہی بہت ضرری یے۔ سعدیہ ہماء شیخ نے مزید کہا کہ یہ تشدد تین قسم کا ہے، جسمانی، نفسیاتی اور جنسی ۔انہوں نے لکھاریوں پرزور دیا کہ اس حوالے سے اپنے قلم کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا ادب تخلیق کیاجاءے جو معاشرے میں زوال کا سبب نہ بنے۔ اس موقع پر تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔