November 17, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر ون عمرکوٹ میں بینچ 86ع گروپ کی جانب سے مستحق طالبات کے لیے اسکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس

IMG-20241111-WA0338

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر ون عمرکوٹ میں بینچ 86ع گروپ کی جانب سے مستحق طالبات کے لیے اسکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف اہم شخصیات سمیت اس گروپ کے رفقاء نے شرکت کی اور اپنی اسکول کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا۔ اس تاریخی اسکول میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، پرنسپل دلیپ کمار مالہی ۔
پی پی ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کے حکم پر یہاں معائنہ کرنے آئیں ہیں بہت جلد اسیمبلی گرائونڈ پر پیور بلاک کام شروع کروائیں گے۔ کنول موہن لال کا خطاب میں

تفصیلات کے مطابق

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر ون عمرکوٹ کے 1986 کے بیچ کے سابق طلباء نے، جو دسویں جماعت میں ساتھ پڑھتے تھے، مستحق طالبات میں یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں ٹی اے او سیکنڈری عمرکوٹ غلام مرتضیٰ سہتو، پی ایس رانا ہمیر سنگھ، عبدالقادر جمالی، نظر محمد درس،صحافی اتم سنگراسی،غلام مصطفیٰ مہر،اسد علی بھرگڑی اور اس بیچ کے سابق طالب علم ایم سی ممبر رمیش کمار رتنانی، فرید احمد کنبھار، شاہد قریشی،ڈاکٹر قمر الدین منگریو ،رانومالہی،جاوید شاہ ،اللہ وسایو،
محمد جمیل،ناہید حسين خٹک، محمد عظیم کنبھار،ڈاکٹر موسی الرحمان ناگوری دلیپ کمار مالہی اور پریم نہلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فرید احمد کنبھار نے تقریب میں کہا کہ انہیں آج بے حد خوشی ہے کیونکہ 37 سال بعد اسی اسکول میں واپس آنا اور پرانی یادوں کو تازہ کرنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ رمیش کمار رتنانی نے اپنے وقت کے اساتذہ کے احترام اور تعلیم کے معیار پر گفتگو کی اور کہا کہ اساتذہ بہت محنت سے پڑھاتے تھے اور ان کی بڑی عزت تھی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر پیریڈ کے آخری پانچ منٹ میں بچوں کو آنے والے وقت کے چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے اور سماجی برائیوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہ کیا جائے۔

نائب پرنسپل گنگارام نے بینچ 86 کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین مثال ہے، جو کہ دیگر سماجی حلقوں کے لیے بھی ایک ترغیب ثابت ہو سکتی ہے۔ سینیئر استاد نظر محمد درس نے کہا کہ بینچ 86 کے رفقاء نے غریب و مستحق طالبات میں ضروری اشیاء کی تقسیم کی ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔ خان محمد کھوسہ جنرل سیکرٹری گسٹا عمرکوٹ نے کہا کہ بینچ 86 نے اداروں کی مالکی کی بات کو حقیقت کا روپ دیا اور ہم ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ پی پی ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ کے پرسنل سیکرٹری کنول موہن لال نے کہا کہ یہاں آہ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ضلع عمرکوٹ کا بہت بڑا اور تاریخی سرکاری اسکول ہے یہاں پر شاگردوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت اچھا لگا انہوں نے مزید کہا کہ رانا صاحب کے حکم پر ہم نے یہاں پر اسکول کا وزٹ کیا ہے یہاں پر موجود اساتذہ اور انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں پر صبح اسمبلی میدان کافی دشواریاں پیش آتی ہیں بارشوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور سردیوں کے موسم میں دھول مٹی اڑتی ہے جسکے باعث طلباء کیلئے کافی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں اس نشاندھی کے بعد رانا ہمیر سنگھ کی ہدایات پر اسمبلی میدان میں بہت جلد پیور بلاک کا کام کروایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ آپ رانا صاحب کی شہر میں جاری اسکیموں کا معائنہ کریں اور کمی کوتاہی کی نشاندھی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام کروایا جائے آخر میں ٹی ای او غلام مرتضی سہتو نےخطاب میں کہا کہ اس تاریخی اسکول کے کامیاب شاگرد زندگی کے مختلف پلیٹ فارم پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکو بھی چاہئیے کہ 86بیچ کی طرح آہ کر اپنے ادارے کی مالکی کریں تقریب کے اختتام پر 42 مستحق طالبات میں اسکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کیے گئے۔