خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ کی صدارت میں اسموگ پر میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر سے لے کر ریلوے پھاٹک تک آگاہی واک
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ کی صدارت میں اسموگ پر میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر سے لے کر ریلوے پھاٹک تک آگاہی واک ہوئی واک میں عملہ میونسپل کمیٹی میلسی مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر شیراز کاظمی ،ملک امیر بخش،احمدمرسلین ،صدرسٹی پریس کلب میاں محمد جاوید عزیز،صحافیوں،ادارہ 1122،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی اورشہریوں نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ نے شہریوں میں ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہری اسموگ کے دنوں میں منہ اور ناک پر ماسک کا استعمال کریں ماسک کااستعمال آلودگی سے بچاتا ہے۔ آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کالے شیشے کی عینک استعمال کریں۔ ماسک کا استعمال نہ صرف آپ کو سموگ سے بچائے گا بلکہ اس سے آپ گلے کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گے